گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

0

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے، جس کے بعد اسمبلی ٹوٹ گئی۔

سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن قائم رہی، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صوبائی کابینہ بھی ختم ہوگئی۔

Image

ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے وزیر اعلیٰ کی سفارش پر آرٹیکل 112 شق نمبر 1 کے تحت سمری پر دستخط کیے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس پر دستخط کر نے کے بعد  گورنر ہاؤس  پہنچے، جہاں انہوں نے کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.