چنگچی رکشے میں لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ دراصل لاہور کے کس علاقے میں پیش آیا اور پولیس کیا کر رہی ہے ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

0

14 اگست کے دن مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم کو بدسلوکی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو نے ہر کسی کو ہلاکر رکھ دیا اور ابھی لوگوں کا غصہ کم نہ ہوا تھا کہ ایک اور ویڈیو نے شہریوں کو غمزدہ کر دیا ، جس میں رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ نوجوان نے غیر اخلاقی حرکت کی اور فرار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ تھانہ لاری اڈا میں درج کیا گیاہے تاہم اب پولیس کا اہم ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ یہ واقعہ 14 اگست کی رات کو راوی روڈ کے علاقے میں پیش آیا ہے ،پولیس نے راوی روڈ کے ارد گرد علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے اور جلد ہی اسے حراست میں لے لیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دولڑکیاں اور ایک بچی چنگ چی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے رکشوں کا پیچھا کیا۔ 10سے 12اوباش لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر آوازیں کستے رہے اورسفید قمیص پہنا ایک لڑکا زبردستی رکشے پر سوار ہوگیااور لڑکے نے لڑکی سے نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ ممکنہ طورپر یوم آزادی کے موقع پر خواتین چنگ چی رکشے پر جارہی تھیں کہ چند او باش نوجوانوں نے ان کا پیچھا کیا اور نازیبا حرکات کی تھیں جس کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی تھیں جس کے بعد عوام کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کا شدید مطالبہ کیا جارہا تھا۔

____________________________________________________________

گریٹر اقبال پارک واقعہ، پولیس نے 71سالہ بزرگ کو بھی حراست میں لے لیا

صارفین پر بڑے ری ٹیلرز سے شاپنگ پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد

پی سی بی کے نئے چیئر مین کے انتخاب کیلئے امیدواروں میں ایسی شخصیت کا نام شامل کیئے جان کا امکان کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.