گریٹر اقبال پارک واقعہ، پولیس نے 71سالہ بزرگ کو بھی حراست میں لے لیا

0

 پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کے کیس میں 71سالہ بزرگ کو بھی حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے بزرگ کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی جبکہ وہ شاہدرہ کا رہائشی ہے ۔پولیس کی جانب سے بزرگ شہری کو سی آئی اے کوتوالی میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب بزرگ شہری کے ورثا نے موقف اختیا ر کیا ہے کہ والد بیمار ہیں اور وقوعہ کے روز گھر پر موجود تھے۔

قبل ازیں گریٹر اقبال میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کے معاملے میں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی عہدے سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ساجد کیانی کو عہد ے سے ہٹا دیا گیا ہے اوران کی خدمات سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرد ی گئی ہیں۔

صارفین پر بڑے ری ٹیلرز سے شاپنگ پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد

پی سی بی کے نئے چیئر مین کے انتخاب کیلئے امیدواروں میں ایسی شخصیت کا نام شامل کیئے جان کا امکان کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

افغانستان میں بدلتی صورتحال، امریکہ نے پاکستان اور چین سے مدد مانگ لی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.