پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سمیر میر شیخ کے گھر پر افطار کے بعد پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے وفد کا گروپ فوٹو

0

پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے وفد کی تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ کے ساتھ ایک نشست

سیاست دانوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر قلم کار اپنی آواز بلند کریں,سمیر میر شیخ

ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں بھی قلم کی طاقت کو نہیں جھٹلایا جاسکتا,رکن سپریم کونسل

کراچی( اسٹاف رپورٹ ) سیاسی بنیادوں پر سیاست دانوں کو نشانہ بنانے پر قلم کار اپنا

قلم اٹھائیں, ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و بزنس ٹاٸیکون

سمیر میر شیخ نے اپنے گھر پر پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے وفد کے ساتھ

افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بنیادوں پر الزام

لگا کر سیاست کرنا ہمارا وطیرہ نہیں ہم نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیااور یہ ہی امید

ہم قلم کاروں و میڈیا پرسنز سے کرتے ہیں کہ وہ حق و سچ لکھیں اور عوام تک حقیقت

پہنچائیں اس موقع پر پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے وفد کی قیادت رکن سپریم

کونسل منصور مانی کررہے تھے جبکہ سیکریٹری جنرل مزمل فیروزی, روزنامہ

جانباز کے مدیر زوہیب سید, کالم نگار و اینکر خدیجہ راٹھور, فناننس سیکریٹری شکیلہ

شیخ, سعدیہ عبید, زرمینہ زر, عظمت رحمانی, زوہیب خان, عنایت الحق و دیگر بھی

وفد میں شامل تھے۔ رکن سپریم کونسل منصور مانی نے کہا کہ کالم نگار راۓ عامہ کو

ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کے اس تیز ترین

دور میں بھی قلم کی طاقت کو نہیں جھٹلایا جاسکتا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سمیر میر شیخ کے گھر پر افطار کے بعد

پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے وفد کا گروپ فوٹو

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں نماز کے وقفے کے لئے قرارداد پیش

کورونا کا پھیلاؤ ، وفاقی حکومت نے مزید پابندیوں کا اعلان کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.