جلتی موم بتیاں منہ میں رکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

0

جلتی موم بتیاں منہ میں رکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے منفرد کارنامے انجام دے کر شہرت حاصل کرنے کے شوقین ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے کام کرتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے امریکی شخص نے منہ میں جلتی موم بتیوں کا ڈھیر لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نامی شخص نے اپنے منہ میں جلتی ہوئی 100 موم بتیاں ڈالیں اور پھر ان کو اپنے منہ میں 30 سیکنڈ تک رکھ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈیوڈ رش کے ایڈونچر کی تعریف کی اور بہت سے نوجوانوں نے اسٹنٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.