گلبدین حکمت یار کی بھارت کو وارننگ

0

گلبدین حکمت یار کی بھارت کو وارننگ

سربراہ حزب اسلامی، انجینئر گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے بھارت کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،  بھارت نے ماضی میں افغانستان کی آزادی کی جنگ کی مخالفت کی تھی۔ اور بھارت افغانستان میں مداخلت کی کوشیش نہ کریں اور بھارت اپنے اندرونی معاملات سلھجائے ۔ اور انھوں مزید کا کہ ہم عمران خان کے امن کے پیغام کو سراہتے ہیں۔

گلبدین حکمت یار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ افغان دشمن قوتیں امن عمل کو متاثر نہ کریں، افغانستان درست سمت میں گامزن ہے، توقع ہے افغانستان میں سب کے لیے قابل قبول حکومت بنے گی۔

گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو، وقت آ گیا ہے کہ افغانستان آگے کی طرف بڑھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام افغان گروپوں کو مل کر مسائل حل کرنا ہوں گے، امید کرتے ہیں کہ افغانستان کے تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہو گا۔

سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ  افغانستان میں حکومت سازی اور مستقبل کا اختیار افغان عوام کو ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کابل سے غیرملکیوں کا انخلا، اقوام متحدہ کے 2 خصوصی طیاروں کی اسلام آباد آمد

#Release_TLPAmeerSHR   ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.