حج بیت اللہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں کم وقت رہ گیا

0

حج بیت اللہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں کم وقت رہ گیا، یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات 29 شوال کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ماہ ذی

قعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس دوران

ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا۔

تاہم کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران ملک کے کسی بھی علاقے میں ذی قعدہ کا

چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد چئیرمین رویت

ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا، لہذا ماہ

شوال 30 ایام کا ہو گا، جبکہ یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ وزارت مذہبی امور نے

بھی 12 جون بروز ہفتہ سے ماہ ذی قعدہ کے آغاز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یوں اب حج بیت اللہ اور

عید الاضحیٰ کی آمد میں اب صرف 40 دن کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں یکم

ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

_____________________________________________________________

لوڈشیڈنگ پر جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے کو آخر تھپڑ کیوں مارا؟

پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول کی سطح پر فوری امتحانات شروع کر دئے جائیں

 ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی

مریم نواز کا جاوید لطیف کی ضمانت منظور ہونے پر ردعمل آگیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.