حلیم عادل شیخ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، سندھ حکومت کی کرپشن،سارے پول کھول دئے

0

حلیم عادل شیخ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، سندھ 
حکومت کی کرپشن،سارے پول کھول دئے
وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالا میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملاقات،
حلیم عادل شیخ نے امن امان اور سندھ کے پانی کے حوالے سے وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا،
حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو امن امان پر تیارکردہ خصوصی رپورٹ بھی پیش کی،
رپورٹ کے ساتھ حلیم عادل شیخ نے خصوصی خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا،
سندھ میں لوگ مررہے ہیں حالات خراب ہیں سندھ حکومت سیاست میں مصروف ہے ، حلیم عادل شیخ کی درخواست
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کی وزیراعظم کو صورتحال پر بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں نے خود شکارپور گھوٹکی جیکب آباد کشمور لاڑکانہ سکھر کا دورہ کیا اور صورتحال دیکھی – کچے کے علاقوں میں جاکر امن امان کی ابتر صورتحال دیکھی – ان کا بریفنگ مزید کہنا تھا کہ پولیس آرڈر 2019 سندھ پولیس مکمل طور پر سیاسی ہوچکی ہے – سندھ پولیس میں سیاسی بنیادوں پر تبادلے کیے جارہے ہیں – وزیراعلیٰ سندھ کے پی ایس او ایس ایس پی فرخ بشیر ان سب تبادلوں کے ذمیدار ہیں 
ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور ایس ایس پی سعود مگسی کو سرداروں کو سپورٹ نہ کرنے پر ٹرانسفر کردیا گیا – حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ آئی جی سندھ کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے – سندھ کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں – سندھ میں لوگ مارے جارہے ہیں سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے – سندھ میں سندھ کے بااثر لوگ پانی چوری میں ملوث ہیں – سندھ اور پنجاب کو لڑا کر انارکی پہیلائی جارہی ہے – سندھ کے لوگوں کی نہریں بند اور سیاسی مافیاز اور وڈیروں کی نہریں چل رہی ہیں – سندھ حکومت خود صوبے میں پانی کی کمی کی ذمیدار ہے – ان کا مزید کہنا تھا کہ نہروں سے براہ راست 330 غیر قانونی کنیکشن صوبائی حکومت نے دیے ہوئے ہیں – سندھ میں پانی چوری روکنے
کے لیے وفاق ارسا کے انسپکٹر مقرر کرے 

___________________________________________________

شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

کل تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، اسدعمر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.