پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے آدھے لوگ تو غائب ہیں: شرجیل میمن

0

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے آدھے لوگ تو غائب ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اب مذاکرات کے لیے کیوں بے تاب ہو رہے ہیں، ترلے کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے ،شہداء کے اہلخانہ سے معافی مانگیں، پھر مذاکرات ہوں گے، بلاول کہہ چکے کہ پہلے عمران خان ایک ایک شخص سے معافی مانگیں، پھر مذاکرات ہوں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ آپ نے اداروں اور ملک کو نقصان پہنچایا، اب کہہ رہے ہیں مذاکرات کر لیں، کیپٹل ہل حملے کے ماسٹر مائنڈ کو 18سال قید کی سزا ہوئی ہے، کیپٹل ہل پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سزا مل سکتی ہے تو یہاں کیوں نہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اب عمران خان انٹرنیشنل لابی سے رابطے میں ہے کہ اسے این آر او ملے، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی نہیں ہو رہی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مصطفیٰ کمال نے روایتی انداز میں وزیر اعلیٰ سندھ پر تنقید اور بہتان لگایا، ہم ان کے اس بیان اس کی مذمت کرتے ہیں، آپ کو اپنی پارٹی سے مسائل ہیں تو وہ پارٹی میں حل کریں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاق میں اتحادی ہے اور اتحاد برقرار رکھنے کے ذمےدار دونوں ہیں، تعصب کی باتیں مناسب نہیں، سخت باتیں نہیں کرنا چاہتا، کراچی اور حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے پاس بڑا مینڈیٹ ہے، دونوں شہروں کا میئر پیپلز پارٹی سے ہی ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں بھی کراچی پروجیکٹس کو ترجیح دی گئی ہے، بجٹ میں بھی سب سے زیادہ توجہ اور فنڈز شہرِ قائد کو دیے گئے ہیں۔

__________________________________________________________________

ایٹمی دھماکوں پر خود کو کریڈیٹ دیتا ہوں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.