حامد میر پر پابندی عائد ، وجہ کیا بنی
سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر گزشتہ کئی دنوں سے خبروں میں ہیں اور اب جنگ گروپ سے وابستہ صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ جیو پر حامد میر پر پابندی عائد کردی گئی ، کپیٹل ٹاک اب حامد میر کے بغیر ہوگا۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے حامد میر نے تصدیق کی کہ جیو نے انہیں شو سے علیحدہ کردیا ہے اور اب کیپٹل ٹاک کسی اور کی میزبانی میں ہوگا۔
اس سوال پر کہ کیا وہ اب بھی جنگ گروپ کا حصہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی آف ایئر ہیں اور جیو پر نہیں آئیں گے۔ https://t.co/UW1c5faMVO— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 31, 2021
جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اینکرپرسن حامد میر غیر معینہ مدت تک جیو ٹی وی کے معروف پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ کی میزبانی نہیں کر پائیں گے، حامد میر کو چند دنوں کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حامد میر کو نوکری سے برخواست کرنے کے لیے جیو نیوز پر شدید دباؤ بھی ہے۔ یاد رہے کہ حامد میر نے بھی بتایا کہ ان کے لیے یہ نیا نہیں، “ماضی میں دو دفعہ مجھ پر پابندی لگائی گئی، دو دفعہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے، قاتلانہ حملے میں بچ نکلا لیکن آئین میں دیئے گئے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا نہیں روکا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں کسی بھی قسم کے نتائج کیلئے تیار ہوں اور کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہوں کیونکہ وہ میری فیملی کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
___________________________________________________
حکو مت کے پاس آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں، راجہ پرویز اشرف
چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات پر احسان مانی میدان میں آگئے
پاکستان نے مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی، سربراہ حماس