2 ارب کے کیس میں مطلوب حمزہ شہبازفرار ہوگئے 5

0

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ 25ارب کے کیس میں مطلوب حمزہ شہبازفرار ہوگئے ہیں، 25مئی کو جہاں اختیارات سے تجاوز ہوا وہاں کاروائی کی جائے گی، ہم کوئی غیرقانونی کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25مئی کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، 25مئی کو جہاں اختیارات سے تجاوز ہوا وہاں کاروائی کی جائے گی، آئی جی پنجاب کو کہا کہ انصاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے، ہم کوئی غیرقانونی کام نہیں کریں گے،حمزہ شہباز25ارب کے کیس میں مطلوب ہیں اور وہ فرار ہوگئے ۔

تحریک انصاف نے شہبازگل کا کیس لڑا ہے۔اس سے قبل فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 25 مئی کے ملزمان کیخلاف 15 روز میں رپورٹ پیش ہو گی، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بنی گالہ پر چھاپے ماریں گے تو جاتی امرا اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے گھر بھی دور نہیں۔

ہم اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں تو یہ حکومت 5 دن نہیں چل سکتی،ہم سے دو حکومتوں کو ختم کرنے کا کہا گیا تو ہم سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف الیکشن کا اعلان کریں تو فریم ورک پر بات کر سکتے ہیں،صوبائی حکومتیں ختم کرنے کی باتیں الیکشن فریم ورک ہیں،پہلے الیکشن کا اعلان کریں۔ شہباز گل نے کل مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ گفتگو انہوں نے خود کی،حالانکہ شہباز گل پر بہت دباو ڈالا گیا کہ وہ کہیں یہ عمران خان نے کہا تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میٹنگ ہوئی اور نہ کوئی بیان ہوا،رانا ثنا اللہ کو قصے کہانیاں بنانے کا شوق ہے،آج عمران خان لاہور جلسے میں بڑے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست دی گئی،شہباز گل کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے،جب لوگ باہر نکلتے ہیں تو سیاسی زلزلہ بہت دور تک جاتا ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے مظالم کی انتہا کر دی ہے،عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔

__________________________________________________________________

عطا تارڑ کے گھر چھاپہ، ردعمل سامنے آگیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.