حمزہ شہباز آج وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے

0

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج رات عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔

حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری رات 8 بجے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی حلف برداری میں ان کے والد وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔

تحریک انصاف اور ق لیگ کے بائیکاٹ کے بعد ایوان میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، حمزہ شہباز کو 197 ووٹ پڑے جبکہ پرویز الہٰی کو کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کرکے تشدد کیا، کرسی سے گرادیا، پرویز الٰہی بھی جوابی حملے میں زخمی ہوئے۔

__________________________________________________________________

دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں چاہتاسابق وزیراعظم عمران خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.