ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 ملتوی پی سی بی

0

یچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا کورونا کیسز میں اضافہ

پی سی بی نے
پی ایس ایل ایڈیشن سکس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی، 4 مارچ 2021ء

پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابرحامدسہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں

ہوگی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا۔

سینیٹ الیکشن 2021 کی مکمل رپورٹ سامنے آگئی

قومی اسمبلی سے یوسف رضا گیلانی169 ووٹ لے کر جیت گئے

سینیٹ الیکشن کیلیے پولنگ کا آغاز ہوگیا، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اراکین کی آمد جاری

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.