ہاﺅسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں پلی بارگین کی درخواست منظور

0

ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اگست ۔2021 ) وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت نے

ہاﺅسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے احتساب

عدالت اسلام آباد میں ہاﺅسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت ہوئی . عدالت نے نیب کی

جانب سے ایک ارب 8 کروڑ روپے کی پلی بارگین توثیق کے لیے دائر درخواست

منظور کر لی گئی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے پلی بارگین کی

منظوری دی.

تفتیشی افسر سلمان اکبر 4 ملزمان کے ساتھ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے

پلی بارگین جنید اصغر، بازید اصغر، محمد نعیم اور فاروق انصاری نے کی ملزمان نے

عدالت میں بیان دیا کہ مرضی سے پلی بارگین کر رہے ہیں اور نااہلی سمیت پلی بارگین

کے نتائج سے بھی واقف ہیں. واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے

ملزمان کے خلاف 2011 سے ریفرنس دائر کر رکھا تھا ملزمان پر جعلی سوسائٹی کے

مختلف فیز بنا کر عوام کو لوٹنے کا الزام تھا نیب کے مطابق ملزمان نے ہاﺅسنگ

سوسائٹی کا این او سی لینے کے لیے درخواست ہی نہیں دی تھی.

___________________________________________________

سی پیک کے تحت بننے والے ساڑھے تین ہزارمیگاواٹ کے5منصوبے التوا کا شکار

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی موت کا معاملہ

کراچی میں مبینہ طور پر نوجوان لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

کرونا کی ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک قسم کا انکشاف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.