کیسے علی اور عینی نے اپنی ماں کا کام میں ہاتھ بٹایا

0

بسم اللہ ارحمن ارحیم

علی اور عینی دونوں بہن بھائی تھے۔ان کی امی کی طبیعت گزشتہ ہفتے سخت ناسازرہی۔اب جاکر کچھ بہتر ہوئی تو نئی فکر نے  گھیرا ۔انکی واشنگ مشین بھر چکی تھی اور ان میں اتنی ہمت نہ تھی کہ اکیلےاس کام کو کر سکیں  ۔ علی اور عینی نے ان کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوے ان کی مدد کا فیصلہ کیا۔ دونوں نے مل کر مشین میں پانی ڈالااور امی کی ہدایات کے مطابق سرف بھی شامل کیا پھر امی سے معلوم کیا کہ کپڑے کس تر تیب سے ڈالنے ہیں۔ جب چکر مکمل ہو گیاتو انہوں نے مل کر کپڑے سرف سے نکال لیے ۔کپڑے کھنگالنےکےبعدوہ لے جاتے اور تار پر پھیلادیتے۔اس طرح کچھ وقت میں کپڑے دھل  گئے ۔امی نے ان کو پیار کیااور بہت ساری دعائیں دیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.