انگین آلتان نے بیٹی کی سالگرہ کیسے منائی؟

0

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی  کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان نے بیٹی الارا دوذیتان کی تیسری سالگرہ منائی ہے۔

انگین آلتان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی بیٹی الارا دوذیتان کی سالگرہ کی تقریب سے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

انگین آلتان نے بیٹی کی سالگرہ کیسے منائی؟

اس تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ سالگرہ کی تقریب ایک گارڈن میں ہوئی جسے گلابی ، سفید اور آسمانی رنگ کے غباروں سےبڑے خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تصویر میں انگین آلتان بیٹی کو اپنی گود میں اٹھائےاس سے باتیں کرتےبھی نظر آرہ

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘ آج میری بیٹی الارا کی سالگرہ ہے۔’

دوسری جانب انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر بیٹی کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ16 اگست 2021 ان کی بیٹی الارا دوزیتا ن کی سالگرہ کا دن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.