کراچی پولیس آفس میں دہشتگرد کیسے داخل ہوئے؟

0

کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگرد مبینہ طور پر عقبی دیوار کود کر داخل ہوئے۔ذرائع کے مطابق پولیس لائن صدر کوارٹرز میں داخلے کا کوئی سیکیورٹی گیٹ نہیں اور یہاں پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ رہائش پذیر ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کل حملے کے وقت تینوں چوکیوں پر کوئی نہیں تھا اور عقبی دیوار پر خاردار تار ٹوٹی ہوئی بھی دیکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کے پی او کی مرکزی شاہراہ پر سی سی ٹی وی کیمرا نہیں ہے۔دوسری جانب دہشتگرد جس گاڑی میں آئے وہ صدر تھانے میں موجود ہے جس سے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس ( کے پی او ) پر ہونے والے حملے میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور 19 زخمی ہوگئے تھے جبکہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

__________________________________________________________________

عمران نے سازش کے الزام سے پاک امریکا تعلقات کی حساسیت کو مجروح کیا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.