افغان طالبان نے کابل میں اپنی جیت کا جشن کیسے منایا؟

0

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 20 سال بعد امریکا کے آخری طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد آتش بازی ، فائرنگ  اور سجدہ شکر بجا لا کرافغان طالبان نے اپنی جیت کا جشن منایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کی۔

فغان اردو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایئرپورٹ سمیت پورے کابل میں جشن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں ۔

شاندار آتش بازی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’جشن فتح سے کابل کا آسمان روشن ہے۔‘

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’کابل ایئرپورٹ سے آخری امریکی طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد رات کے اس پہر جشن فتح سے آسمان روشن کر دیا ہے۔‘

__________________________________________________________________

افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر منظرِ عام پر

پاکستان نے امریکی فوج کی درخواست منظور کرلی

پاکستان: کرونا وائرس سے مزید 118 ہلاکتیں

افغانستان سے سفارتی مشن معطل کرکے قطر منتقل کردیا، امریکا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.