کسی ریسٹورنٹ میں جا کر آ پ کوئی مشروب آرڈر کرتے ہیں تو آپ کو ا س میں کتنی برف ڈلوانی چاہیے؟ ایک ریسٹورنٹ ورکر نے اس حوالے سے حیران کن بات کہہ دی ہے۔ دی مرر کے مطابق ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اس 19سالہ جیسن نامی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ورکر نے بتایا ہے کہ لوگ اکثر غلطی کرتے ہیں کہ وہ اپنے مشروب میں بہت زیادہ برف ڈلوا لیتے ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ اس طرح ان کے گلاس میں مشروب کی مقدار بہت کم رہ جاتی ہے۔
جیسن اپنی اس ویڈیو میں بتاتا ہے کہ لوگ لارج مشروب زیادہ برف کے ساتھ آرڈر کرتے ہیں جس میں مشروب کی مقدار سمال سے بھی کم ہوتی ہے۔ جیسن اس کا ایک عملی تجربہ کرکے دکھاتا ہے۔ وہ ایک گلاس میں مشروب لیتا اور اس میں برف ڈالتا ہے اور پھر چمچ سے اس برف کو باہر نکالتا ہے، جس سے گلاس ایک چوتھائی سے زیادہ خالی ہو جاتا ہے۔ جیسن کہتا ہے کہ آپ سمال مشروب آرڈر کریں تو آپ کے گلاس میں اس سے زیادہ مشروب آئے گا اور آپ کے پیسے بھی کم خرچ ہوں گے۔
_________________________________________________________________
مینارپاکستان واقعے پربنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز اب کہاں کھیلی جائے گی؟ اہم خبر آگئی
وزیر اعظم نے یکساں نصاب تعلیم میں سیرت النبی سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں