اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

0

حکومت نے بجٹ میں اعلان کردہ انکم ٹیکس سلیب کے معاملے پر یو ٹرن لیتے ہوئے نئے سلیب جاری کر دیئے ہیں۔

نئے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

انکم ٹیکس  کے نئے سلیبز کے مطابق 50 ہزار روپے ماہانہ یعنی سالانہ 6 لاکھ روپے کمانے والوں کو انکم ٹیکس کی ادائیگی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک تنخواہ پر ڈھائی فیصد سے ٹیکس عائد ہوگا، بجٹ دستاویز کے مطابق دو لاکھ سے اضافی رقم پر20 فیصد اور تین لاکھ سے زیادہ تنخواہ پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس لگے گا۔

اس کے علاوہ فکسڈ ٹیکس30 جون 2023 سےختم کر دیا جائے گا۔

نئے ٹیکس سلیبز کے مطابق اب آپ کی تنخواہ پر کتنا انکم ٹیکس کاٹا جائے گا اس کا حساب کتاب جاننے کیلئے کیلکولیٹر مرتب کیا گیا ہے۔

اس کیلکولیٹر میں آپ اپنی ماہانہ آمدنی کا اندراج کر کے ٹیکس کٹوتی کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

_________________________________________________________________

سپر ٹیکس لگانے کے اعلان پر وزیر اعظم کی وضاحت

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.