دانش کی موت کے حوالے سے ہمایوں سعید کی دلچسپ پوسٹ

0

دانش کی موت کے حوالے سے ہمایوں سعید کی دلچسپ پوسٹ

’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ڈرامائی کردار کی موت کے حوالے سے دلچسپ پوسٹ شیئر کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے، خلیل الرحمان قمر کی جاندار اسکرپٹ اور ہمایوں سعید ارو عدنان صدیقی جیسے سینئر اداکاروں کی زبردست ایکٹنگ کی وجہ سے ڈرامہ خاصہ مقبول ہوا تھا۔

اس ڈرامے میں دانش کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تصویر پوسٹ کی۔

اس تصویر میں میرے پاس تم ہو کی  اداکارہ عائزہ خان اورعدنان صدیقی ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ہمایوں سعید نے دونوں کی تصویر  شئیر کی جس کے ساتھ ہنسی کا اظہار کیا گیا اور ساتھ میں لکھا  کہ ’دانش ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل ابھی بھی زندہ ہیں

بشرہ انصاری کی بطور چائلڈ اسٹار تصویر انٹرنیٹ پر مقبول

میک اپ کرنے کے عمل سے بہت نفرت ہے،ثنا جاوید

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.