سمندری طوفان “تاﺅتے”کا رخ تبدیل ، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا

0

سمندری طوفان “تاﺅتے”کا رخ تبدیل ، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان تاﺅتے نے رخ تبدیل کر لیا ہے، سمت تبدیل ہونے سے پاکستان کی

ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا ، 17 سے 20 مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت

برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو16 سے 20 مئی تک گہرے

سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔  سمندری طوفان کراچی کے

جنوب اور جنوب مشرق سے1220کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے مرکز میں

ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، کراچی میں ہواوں کی رفتار

بڑھ کر 140 کلومیٹر کو بھی چھورہی ہے، ٹھٹھہ، بدین ، تھر، میر پورخاص،

عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ اس دوران ہواوں کی رفتار 60

سے 80 کلو میٹرتک ہونے کا امکان ہے جب کہ سمندرمیں طوفان کے سبب سکھر،

لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، دادو، حیدرآباد، جام شورو، بینظیر آباد میں 18تا 20

مئی بارش اور گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اسرائیل کے فلسطینیوں پر جارحانہ حملے ، او آئی سی کا اجلاس آج ہوگا

فلسطینیوں مضبوط رہو،اللہ تمہارے ساتھ ہے ، باکسر عامر خان

ملک بھر میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز

پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.