خلیجِ بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’گلاب‘ آج شام بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور اوڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔
بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان ’گلاب‘ 95 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ اوڑیسہ کے علاقے گوپال پور اور آندھرا پردیش کے علاقے کالینگا پٹنم کے درمیانی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔
طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے دونوں بھارتی ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلاء کرایا جا رہا ہے۔
________________________________________________
عوام کی آمدنی بڑھی، روزانہ 1000 تارکین وطن اکائونٹ کھلوا رہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک