طوفان ’شاہین‘: گوادر میں تیز ہوائیں، سمندر میں طغیانی

0

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سمندری طوفان ’شاہین‘ کے اثرات کے تحت تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیز لہروں کے باعث لنگر انداز کشتیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’شاہین‘ گوادر سے 125 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہو گیا ہے۔

بحیرۂ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کے زیرِ اثر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

اورماڑہ، پسنی، گوادر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔

طوفان کے اثرات کے تحت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آج اور کل بارش کا امکان ہے، جبکہ گوادر کےتمام نجی اسکول آج بند رہیں گے۔

___________________________________________________

بلوچستان: طوفان ’شاہین‘ کے زیرِ اثر ساحلی علاقوں میں بارش

وزیر اعظم کی زیر صدارت چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورتی اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورتی اجلاس

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.