میں صرف نام کا نواب ہوں، سیف علی خان

0

بھارتی اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ صرف نام کے نواب ہیں، ان کی حویلی سے فائدہ ان کی ماں شرمیلا ٹیگور کو پہنچتا ہے۔ 

انہوں نے اپنے گھر سے متعلق یہ بھارتی ٹیلی وژن شو کپل شرما شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

کپل شرما نے سیف سے سوال کیا کہ کیا آپ بطور اداکار زیادہ کماتے ہیں یا پھر اپنی حویلی کے کرائے سے زیادہ کماتے ہیں۔

اس پر سیف علی خان نے جواب دیا کہ شوٹنگ کے لیے حویلی کرائے پر دینے کا فائدہ والدہ شرمیلا ٹیگور کو ہوتا ہے، میں تو صرف نام کا نواب ہوں۔

واضح رہے کہ ویب سیریز تانڈو کی شوٹنگ کے لیے پٹودی خاندان کی آبائی حویلی کرائے پر دی گئی تھی۔

_____________________________________________________________

شاہ رخ خان اور اس کے اہلِ خانہ ہمیشہ ہدف بنیں گے، دوست کا بیان

عمر شریف کی میت جرمنی سے پاکستان روانہ، بیوہ بھی ساتھ ہیں

حکومت کا سردی میں گیس استعمال کم کرنے کا نیا فارمولا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.