حیران ہوں ای سی ایل میں نام کے باوجود 17 ممالک جاچکا ہوں، یوسف رضا گیلانی

0

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کے باوجود 17 ممالک کے دوروں پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ملتان میں سیمینار سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں ای سی ایل میں نام کے باوجود 17 ممالک جاچکا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، صحافت پر قدغن نہیں ہونی چاہیے، صحافیوں کے جائز تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہیں۔

_____________________________________________________________

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار بدل دیے

شہباز شریف کا ملک میں شفاف الیکشن کرانے کا مطالبہ

آزاد کشمیر ضمنی انتخاب، دونوں حلقوں میں پولنگ سامان کی ترسیل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.