کبھی کسی کے سامنے زندگی میں جھکا نہ آپ کو جھکنے دوں گا: عمران خان

0

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنان سے خطاب میں کہا ہے کہ کبھی کسی کے سامنے زندگی میں نہ خود جھکا، نہ آپ  کو جھکنے دوں گا۔
لاہور(اردوخبریں نیوزڈیسک )  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوب چکی، قوم پر یہ بدترین وقت ہے، تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں پس چکا۔ حکمران ملک کو جس طرف لے گئے ہیں اس سے ہجوم نہیں، قوم مقابلہ کر سکتی ہے۔ غلام قوم بڑے کام نہیں کر سکتی ، صرف آزاد قوم اوپر جا سکتی ہے۔آج اگر ظلم کے خلاف قوم نہ کھڑی ہوئی تو اس ملک کو کوئی مستقبل نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے، کرائم منسٹر دنیا بھر سے پیسے مانگتا پھر رہا ہے لوگ اسے دھتکار رہے ہیں۔انہیں کوئی پیسہ اس لئے نہیں دیتا کہ انہیں پتہ ہے یہ ڈاکو ہیں۔ شہباز شریف کو 16 ارب چوری کے کیس  میں سزا ہونے لگی تھی، جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ نے اس کو بچا کر وزیراعظم بنوایا۔ کوئی جرم نہیں جو ان کے وزیر داخلہ نے نہ کیا ہو۔ ان کا اپنا وزیر کہتا ہے کہ رانا ثناء نے 18 قتل کئے ہیں۔ لندن کے فلیٹ میں بیٹھا شخص فیصلے کر رہا ہے کہ کون آرمی چیف بنے گا۔ آصف زرداری بھی پیچھے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، یہ چور اور قاتل اربوں کے کیسز میں پھنسا ہوا تھا، اسے بھی جنرل باجوہ نے بچایا۔ ملک پر جرائم پیشہ افراد کو اوپر بٹھا دیا گیا۔ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالیں تو گھبرا جاتے ہیں۔ ان کے نام ای سی ایل میں جائیں تو ان کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔شریف اور زرداری خاندان اگر اپنا آدھا پیسہ بھی پاکستان لے آئیں تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکمران جان بوجھ کر عدالتوں میں میرے چکر لگوا رہے ہیں، وہاں سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں، پھر بھی مجھے وہاں بلانا چاہتے ہیں، یہ مجھ سے پیچھا چھڑوانا چاہتے ہیں۔ جس نے مجھے گولیاں ماریں ، اس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں بیان لیتے ہیں۔ اور مجھے جس کو جان کا خطرہ ہے اس کو عدالت بلوا لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے وکلا سے کہہ دیا کہ چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھیں کہ مجھے مزاحیہ کیسز میں طلب کر رہے ہیں۔ جب نوازشریف جیل میں تھا تو مجھے کہا گیا کہ انہیں کچھ ہوا تو میں ذمہ دار ہوں گا، اب میں چیف جسٹس سے درخواست کروں گا کہ مجھے کچھ ہوا تو اب کون ذمہ دار ہو گا۔

__________________________________________________________________

اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک لاہور پہنچ گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.