نرسری کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا، اداکارہ صائمہ کا انکشاف

0

ماضی میں لالی ووڈ کی صفِ اول کی فلم اسٹار کا اعزاز پانے والی صائمہ نور نے مداحوں کو اپنی تعلیم کے حوالے سے بتا کر حیران کردیا۔

اداکارہ صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے مداح کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک بار گئی تھی اسکول خوشی خوشی، نرسری میں مار پڑی اُس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سچی بات ہے، ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی۔

کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے 1985 تک 18 بہاریں دیکھ لی تھیں۔

یاد رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم چوڑیاں نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا تھا۔

اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔

__________________________________________________________________

بے گھر پاکستانی شخص کے سوئس بینک کے دو اکائونٹس میں چار ارب روپے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.