حلفیہ کہتی ہوں مجھے رقم یا عہدے کی پیشکش نہیں ہوئی، وجیہہ قمر

0

تحریک انصاف کی ناراض رکن اسمبلی وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ حلف اٹھاکر کہتی ہوں مجھے کسی نے رقم یا عہدے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔

نجی چینل کے میزبان گفتگو میں وجیہہ قمر نے کہا کہ میں قرآن پا ک پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہوں کہ نہ کسی رقم اور نہ ہی کسی عہدے کی پیشکش ہوئی ہے۔

دوران گفتگو انہوں نے پی ٹی آئی حکومت میں واپسی کےلیے رابطے کی خبریں غلط قرار دیں۔

پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے نے مزید کہا کہ کچھ دنوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں، ارکان کے گھروں پر حملے کیے گئے باپ دادا تک پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ یہ سکھاتی ہے؟ جو ہم آج کل اپنی اخلاقیات کا نمونہ پیش کررہے ہیں، ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے یا ہاتھ میں تسبیح سے بن جاتی ہے۔

وجیہہ قمر نے یہ بھی کہا کہ بہت ساری ایسی باتیں ہیں جو ہم کئی سالوں سے سن رہے تھے، یہ سب عوام کو پاگل بنانے کے لیے ایک ڈھونگ تھا، صرف سلیکٹڈ احتساب کیا گیا مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، حلفیہ کہتی ہوں مجھ سے کسی نے پیسے دینے کا وعدہ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی خاتون ایم این اے کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتی ہوں، پیسے لینے کا الزام جھوٹا اور بہتان ہے، میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنے متعلق بات کرسکتی ہوں، کیا عمران خان کرسکتے ہیں؟

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو دو مرتبہ اپنے تحفظات کا بتایا، ابھی تو میں نے پارٹی چھوڑی نہیں، ابھی تو میں پارٹی کا حصہ ہوں اور یہ حالات ہیں۔

وجیہہ قمر نے کہا کہ ڈی سیٹ کرنے کی دھمکی سے ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی، میں بھی حسینیت کی راہ پر ہوں، امید ہے عدلیہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے لیے کام کررہی تھی تو کہا گیا کہ یہاں سے الیکٹ ایبل کو ٹکٹ دیں گے، مخصوص نشست دے کر مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا گیا۔

__________________________________________________________________

آرٹیکل 63-A پر سپریم کورٹ کی رائے طلب کرنے والے صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس بندیال لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.