مفتاح صاحب میں آپ کا دفاع نہیں کروں گا، وزیراعظم کا وزیر خزانہ کے دفاع سے انکار

0

پہلا بجٹ ہے جس میں امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا۔مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور آج اور کل رات کو ہو گا۔آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیش رفت ہو گی۔

اجلاس میں فیٹف کے اہداف حاصل کرنے پر پاک فوج اور متعقلہ اداروں کو خراج تحسین پیش کیاگیا ،وزیر اعظم نےکہا کہ گرے سےوائٹ لسٹ میں جلد جائیں گے،اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا، آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ میں بحال ہو جائے گا، آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہیں اور اسے 12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر بھی اعتراض نہیں ، ہماری طرف سے دی گئی 12 لاکھ سالانہ ا?مدنی پر انکم ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی۔
قبل ازیں سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق وزیر خزانہ اور رکن کمیٹی شوکت ترین اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف ملے گا اور امیروں پر ٹیکس لگے گا، فارما سیوٹیکل کمپنیز کے ریفنڈ آئندہ چار روز سے ادا کرنے شروع کردیں گے، اگر چار دنوں میں ریفنڈ کی سلسلہ شروع نہ ہوسکا تو آئندہ دو ماہ میں پیسے کلیئر کر دیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ضمنی الیکشن کے حوالے سے عمران خان کو پیغام بھیجے جانے کا انکشاف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.