استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا، طارق بشیر چیمہ

0

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ استعفیٰ واپس نہیں لیں گے، ووٹ بھی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ڈالیں گے۔ 

چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق چیمہ کا کہنا تھا کہ کس نے اطلاع دی کہ پارٹی سے ناراض ہوں؟ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں کہا طارق بشیر چیمہ دوریاں پیدا کر رہے تھے تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میں نے فرخ حبیب سے مشورہ کیا ہوگا، اسے ناراضی کا پتہ ہوگا‘

ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، میں عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل طارق بشیر چیمہ نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے اس استعفے کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کو بتادیا ہے۔ 

تاہم آج میڈیا سے گفتگو میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے کسی رہنما سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ 

طارق بشیر چیمہ نے یہ بھی کہا کہ ق لیگ میں ہوں، چوہدری صاحب کے ساتھ ہوں، ان کا ورکر ہوں۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.