میں وارڈ 8کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشیش کروں گا۔ بابرجمال

0

وارڈ 8کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشیش کروں گا۔ بابرجمال 

کراچی (رپورٹ جاوید ہاشمی)کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 8 کے کونسلر بابر جمال کے اعزاز میں جمعیت پنجانی سوداگران دہلی نے تقریب کا انعقاد کیا تقریب کی صدارت صدر جمعیت پنجابی سوداگران دہلی محمد سلیم فاروقی نے کی تقریب کے مہمان خصوصی سی بی سی وارڈ 8 کے کونسلر بابر جمال تھے۔ تقریب میں صدر جمعیت پنجابی سوداگران دہلی محمد سلیم فاروقی نے بابر جمال کی کامیابی پر دہلی برادری کی طرف سے پرجوش طریقے سے مبارکباد دی اس عزم کا اعادہ کیا کہ 4 سال دہلی برادری کونسلر بابر جمال کے قدم بہ قدم شانہ بشانہ ساتھ ہے۔تقریب سے مہمان خصوصی وارڈ 8 کے کونسلر بابر جمال نے جمعیت بنجابی سوداگران برادری کا پروقار حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا مزید بابر جمال کا کہنا تھا کہ وارڈ 8 کے لیے میں دنِ رات حاضر ہوں میری ٹیم ڈی سی ویلفیر آپ کے شانہ بشانہ  رہ کر تمام مسائل حل کرنے کی بھرپور کوثش کرے گی کونسلر بابر جمال نے1434 ووٹرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا تقریب میں معززین اہل علاؤہ میں نثار پرچم والے ، خرم شہزاد ، شیخ احمد رضی ، شمیم بنڈل والے ، عمران عزیزی ، عامر منیجر ،مفتی طلحہ ، ابرار احمد ، عمران کھتوریہ ، خالد نور ، قاری نعیم ، حسین احمد ، شاداب احمد کے علاوہ ڈی سی ویلفیر کے تمام عہداران نے بھرپور شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض دانش ضیاء نے اداکیے ۔ تقریب میں جے پی ایس ڈی ہال کے شاداب احمد نے کونسلر بابر جمال و تمام معززین کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔۔

____________________________________________________________

ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں، ڈیرن سیمی

شہباز شریف کی گھڑی کتنے کی شبلی فراز کے دعوؤں نے نئی بحث چھیڑدی

ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی، مزید 71 جاں بحق

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.