‘عورت اگر مختصر کپڑے پہنے گی تو مرد پر اٍثر پڑے گا، امریکی ٹی وی کو انٹر و یو میں وزیراعظم عمران خان کا بیان

0

‘عورت اگر مختصر کپڑے پہنے گی تو مرد پر اٍثر پڑے گا، امریکی ٹی وی کو انٹر و یو میں وزیراعظم

عمران خان کا بیان

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو سوائے روبوٹ کے مردوں پر

اثر تو پڑے گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے

ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ

ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں

ہیں لہذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے

اظہار

کی کوئی جگہ نہ ہو تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر عورت

مختصر کپڑے پہنے گی تو اس سے مرد پر اثر پڑے گا ، جہاں تک جنسی تشدد ہے اس کا تعلق

معاشرے سے ہے، جس معاشرے میں لوگ ایسی چیزیں نہیں دیکھتے وہاں اس سے اثر پڑے گا لیکن

امریکا جیسے معاشرے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

زمانہ کرکٹ میں اپنی پلے پوائے جیسی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ

یہ میری ذات کی نہیں بلکہ میرے معاشرے کی بات ہے، میری ترجیح یہ ہے کہ میرا معاشرہ کیسے

برتاو¿ کرتا ہے اور کیا ردعمل ا?تے ہیں، لہذا جب ہمارے ہاں جنسی جرائم بڑھتے ہیں تو ہم بیٹھ کر اس

مسئلے کا حل سوچتے ہیں۔

_____________________________________________________________

افسوس ناک خبرعثمان کاکڑ کا انتقال

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.