عمران گرفتار ہوئے تو پارٹی قیادت میں سنبھالوں گا، شاہ محمود

0

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کی قیادت میں سنبھالوں گا۔ حکومت کپتان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہمیں کیسز میں الجھایا جا رہا ہے، ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے لیکن تاریخ بتاچکی ہے کہ مائنس ون فارمولا نہ کبھی پہلے چلا نہ اب چلے گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بظاہر پنجاب میں نگران سیٹ اپ ہے لیکن عملاً پی ڈی ایم سوچ نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈال دینے سے حکومت کو الیکشن جیتنے میں آسانی ہوگی۔ عمران خان کی گرفتاری پر قانونی راستہ اپنائیں گے۔

__________________________________________________________________

سندھ کی بیوروکریسی کے دروازے عوام کے لیے اخر بند کیوں سیکرٹری انفارمیشن سندھ ندیم میمن اردو خبریں کے سنئیر اینکر پرسن غازی صلاح الدین کے سوالات

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.