پنجاب یالاہور میں کوئی مرے گا تو حکومت کو اثر ہوگا پشاور کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے ۔ نورعالم خان

0

پنجاب یالاہور میں کوئی مرے گا تو حکومت کو اثر ہوگا پشاور کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے ۔ نورعالم خان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اور اپوزیشن رہنما نور عالم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ لوگ شہید ہو رہے ہیں اور یہاں سب گپ شپ لگا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں پنجاب یالاہور میں کوئی مرے گا تو حکومت کو اثر ہوگا  نے پشاور کا تو کوئی پرثان حال ہی نہیں ہے

نور عالم خان نے پوچھا کہ ہمیں کیا آپ نے مرنے کے لیے رکھا ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک کےلیے سب سے پہلے خیبرپختونخوا کے لوگ قربانی دیتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پشاور میں لوگ مر گئے اور ایوان میں ارکان گپ شپ میں لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں دہشت گردی کون کررہا ہے؟ اس کی ذمہ داری کون عائد کرے گا؟

نور عالم خان نے کہا کہ وہ ریڈ زون میں سرکاری گاڑی میں تھے، انہیں روک کر شناختی کارڈ دکھانے کا کہا گیا۔

پشاورمسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 93 ہو گئی

الیکشن کمیشن نے 112 اراکین کی رکنیت ختم کردی، پرویز اشرف

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.