ایک ہفتے میں بہتری نہ آئی تو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا ، فواد چوہدری

0

ایک ہفتے میں بہتری نہ آئی تو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دستیاب آکسیجن 90

فیصد استعمال ہورہے ہیں ، بھارت میں کیسز کی شرح 17 اور پاکستان میں 11 فیصد

ہے ، ہمارے اپنے حالات بھی اطمینان بخش نہیں ، ایک ہفتے میں کورونا مریضوں میں

کمی نہ آئی تو ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا ۔  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے

ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، بھارت میں

کورونا کے باعث صورتحال خراب ہے ، مشکل وقت میں پاکستان کے عوام بھارت کے

ساتھ ہیں لیکن ہمارے اپنے حالات بھی اطمینان بخش نہیں ہیں ، کیوں کہ پاکستان میں

دستیاب 90 فیصد آکسیجن استعمال ہورہے ہیں ، تمام شہروں میں آئی سی یوز مکمل

طور پر بھر چکے ہیں ، کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا

ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری 79 فیصد آبادی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہی ،

شام کے وقت کھانے پینے کے میلے ٹھیلے لگ جاتے ہیں ، ایس او پیز پر 21 فیصد

عملدرآمد ہورہا ہے ، 77 فیصد کورونا اربن سینٹرز سے پھیل رہا ہے

، کراچی میں کورونا کیسز کم ہونے کی وجہ سے سپلائی لائن بحال ہے ، اس

صورتحال میں اگر کراچی میں بے احتیاطی ہوئی تو پورے ملک پر اثرات ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں کرونا بہت بڑھ چکا ہے ، لاہور میں 90 فیصد آئی

سی یو بیڈز بھر چکے ہیں ، لوگ خریداری کیلئے ڈلیوری سروسز سے استفادہ کریں ،

ڈلیوری کمپنیز کیلئے حکومت خصوصی مراعات کا اعلان کررہی ہے- ایک سوال کے

جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ صرف تین ملک بھارت ، چین اور روس ویکسین

برآمد کررہے تھے ، اب امریکہ ویکسین برآمد کر ہی نہیں رہا ، ویکسین منگوانا مسئلہ

نہیں اسے لگانا اور کولڈ چین بنانا ضروری ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.