شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے۔۔

0

شریف خاندان کی رگوں میں کشمیر ی خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے اسرائیل اور سرحد پار گپتا انڈسٹری سے واضح روابط ہیں،آزاد کشمیر میں چند لوگ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، الیکشن ہارنے کے بعد پھر دھاندلی کا رونا رویا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے مریم نواز کے کشمیرمیں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مریم صفدر نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی، جھو ٹ بولنا مریم صفدر کا پرانا وطیرہ ہے، مریم صفدر نے 2015 کی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2015 میں ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نوازشریف حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دیا گیا تھا۔معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر نے آج بھی جعل سازی کرتے ہوئے نوازشریف کی لندن کی تصویر شیئرکی۔ انہوں ںے کہا کہ جعل سازیوں کی وجہ سے مریم صفدر سیاسی منظرنامے سے غائب ہوچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.