آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے وفاق میں تبادلے کی درخواست کر دی

0

پنجاب میں حکومت کی متوقع تبدیلی،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی وفاق میں بھیجنے کی درخواست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کو کل تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے وفاق میں تبادلے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب راو سردار علی خا ن کو وفاق میں ٹرانسفر کی حامی بھر لی۔راؤ سردار علی خان کو وفاق میں ٹرانسفر کے بعد ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان ہے۔ نئے آئی جی پنجاب کیلئے اے ڈی خواجہ ، فیصل شاہکار اور انعام غنی کے نام سامنے آئے ہیں۔ نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی آج ہی متوقع ہے۔

__________________________________________________________________

 پنجاب اسمبلی کے ارکان کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ تک کی پیشکشیں کی جارہی ہیں، عمران خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.