فوری انتخابات تحریک انصاف نہیں ملک کی ضرور ت ہیں، پارٹی رہنماء اسٹیبلشمنٹ سے ملے، مجھے بائی پاس کرنیکی کوشش نہ کریں: عمران خان

0

  پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔  نجی ٹی وی نے ذرائع  کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ  گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ ارکان پربرہم ہوئے اور انہیں پارٹی پارلیسی پر عمل پر زور دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کچھ لوگوں اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، عمران خان نے تنبیہ کی کہ کوئی انہیں ‘بائی پاس’ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے کورکمیٹی ارکان کوپارٹی پالیسی کے مطابق ٹوئٹ کرنے کو کہا اور  پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے شیریں مزاری کو نگراں بنا دیاہ عمران خان نے کہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں، تمام تنظیمیں فعال چاہئیں، عمران خان نے کورکمیٹی ممبران کو احتجاج کے لیے فنانس کے بندوبست کا بھی کہا۔ دریں اثناپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور عمران خان سے پنجاب کی صوبائی کابینہ نے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے۔پنجاب کابینہ سے ملاقات میں عمران صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف نے کابینہ ارکان کو پنجاب کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ارکان اسمبلی کو آئندہ لائحہ عمل کیلئے گائیڈ لائنز دیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، پرویز الہٰی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے، پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل توقع کر رہے ہیں، پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے موقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے، فوری انتخابات تحریک انصاف کی ضرورت نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں، انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پرامن انتخاب کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔

عمران خان

__________________________________________________________________

کراچی: پاکستان انگلینڈ T20 سیریز، کھلاڑیوں کا ابلتے گٹروں سے استقبال ہوگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.