مینارپاکستان واقعے پربنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

0

ینار پاکستان واقعے پر بنائی جانے والی تین رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب پولیس انعام غنی کو ارسال کردی۔ رپورٹ کے مطابق ناقص سکیورٹی انتظامات پرلاہورپولیس کو ذمہ دارقرار دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پرلاہورمیں سکیورٹی کاجامع پلان تشکیل دیاگیاتھا لیکن ڈی آئی جی ساجدکیانی اورایس ایس پی آپریشنزبھی لاعلم رہے اورسی سی پی اوبھی فلیگ مارچ اوردفتری میٹنگزکوترجیح دیتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق سی سی پی اوکارروائیوں میں سب اچھاکی رپورٹ سے مطمئن رہے حالانکہ گریٹر اقبال پارک کوسکیورٹی کے لحاظ سے ہا ٹ سپاٹ میں شامل کیاگیاتھالیکن یوم آزادی پرپارک میں پلان کے مطابق سکیورٹی تعینات نہیں تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایس پی سٹی نے اہم پوائنٹس پرسکیورٹی انتظامات نظراندازکئے جبکہ واقعے کے دوران ون فائیوپرکی گئی کالزکے باوجودپولیس تاخیرسے پہنچی۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے واقعہ کی انکوائری کیلئے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی ۔

_____________________________________________

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز اب کہاں کھیلی جائے گی؟ اہم خبر آگئی

وزیر اعظم نے یکساں نصاب تعلیم میں سیرت النبی سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

افغان طالبان کی پاکستان کو یقین دہانی

امریکا نے انخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، ترجمان طالبان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.