امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان

0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ فواد کی گرفتاری کے بعد کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب کوئی شک نہیں کہ پاکستان بنانا ریپبلک بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو اس طرف بڑھنے سے روکا جائے جہاں سے واپسی نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

______________________________________________________________

فواد چوہدری کے بھائی جہلم سے گرفتار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.