عمران خان نے اپنی جان کو لاحق خطرے کا خدشہ ظاہر کردیا

0

وزیراعظم عمران خان نے اپنی جان کو لاحق خطرے سے متعلق خدشہ ظاہر کردیا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، میرے خلاف ہوئی سازش کا گزشتہ سال اگست سے معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے اور طاقت ور ملک نے ہم سے بہت ہی ناراض ہوکر کہا کہ آپ روس کیوں چلے گئے؟

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آپ ایک ملک کو کہہ رہے ہیں کہ آپ نے روس کا دورہ کیوں کیا اور غصہ ہوگئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت ان کا اتحادی ہے اور کواڈ سیکیورٹی الائنس میں شامل ہے اور وہ اس کی پوری مدد بھی کررہے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان روس سے تیل امپورٹ کررہا ہے جبکہ روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے تیل کی فروخت پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکم دیتے ہیں ہم تمہیں، اگر تم نے اس فلانے کو عدم اعتماد کے ووٹ میں شکست نہ دی تو بڑے مضمرات ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی کامیابی نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے ذریعے طاقت ور مافیا اور رولنگ ایلیٹ کو قانون کے تابع لانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جنریشن کی بڑی جدو جہد ہے اور کریٹیکل ہے اور انشا اللہ ہم جیتیں اور یہ ملک ہی لیول پر چلا جائےگا۔

__________________________________________________________________

وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.