عمران خان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہو گیا ہے، اسحاق ڈار

0

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خودپرست عمران خان وزیرِ اعظم کے عہدے سے آئینی طور پر ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہو گیا ہے۔              


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ غیر ذمے دارانہ ہے، ان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی بڑی معیشت کو 24 سے 47 نمبر تک تنزلی دی، 24 سے47ویں نمبر پر آنے والی معیشت کی تباہی بری گورننس، نااہلی، بےمثال قرضوں کا ثبوت ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی، بدانتظامی، بدعنوانی کی حکمرانی نے عوام کو مہنگائی اور ناقابل برداشت مسائل سے دوچار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے عمران خان کو بطور رہنما سیاسی جماعت سیکیورٹی، نیشنل ایکشن پلان پر قومی مکالمے کے لیے مدعو کیا، شہباز شریف کے مدعو کرنے پر عمران خان کا غیرمہذب اور گھٹیا انداز میں ردعمل چونکا دینے والا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسوس ہے عمران خان اپوزیشن میں عزت سے رہنے کے بجائے
ملک کو گرتا دیکھنا پسند کرے گا .                 مزید خبریں۔

شیخ رشید کا کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

آصفہ بھٹو زرداری نے وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ اوشن مال کراچی میں تین روزہ نمائش کا افتتاح

دہشت گردی کو کچلنے کیلئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر آگے بڑھنا ہو گا: شہباز شریف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.