عمران خان نے بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھایا ہے، نواز شریف

0

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھادیا ہے۔ انہیں یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں۔

عمران خان کے نامناسب بیان پر لندن میں صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی بدتمیزی سے متعلق عنقریب بات کروں گا اور کچھ معاملات پر تبادلہ خیال بھی کروں گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، ملک کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، جو کچھ بھی انہوں نے کیا ہے وہ پاکستان کے لیے اتنے گہرے اثرات چھوڑ گئی ہے، جسے دوبارہ ٹھیک کرنا بہت ہی مشکل ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ہماری معیشت، معاشرت اور اخلاقیات کو تباہ کردیا، بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھا دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ہماری معاشرت کو تباہ کردیا، انہیں یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں، نام لیتے ہیں مدینے کی ریاست کا اور باتیں ایسی کرتے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جس سے نکلنا نا ممکن نظر آرہا ہے، پاکستان کو تباہی کا شکار ہوتے ہوئے میری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہماری الیکشن کی تیاری مکمل ہے، سب کو پتا ہے مسلم لیگ ن نے ملک کو کتنا ڈلیور کیا ہے، ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کی ہوئی ہے، ضمنی الیکشن میں عمران خان کو ہرایا ہے ، جنرل الیکشن میں بھی ہرائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

عمران خان جلسے سے خطاب کررہے ہیں

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.