عمران خان الیکشن ہار چکے اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں،رانا ثناء اللہ

0

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہوگا۔ عمران خان الیکشن ہار چکے ہیں اسی لئے اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔ عوام کو لوٹنے والوں کو 20 حلقوں کے عوام کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔ اور17جولائی کو 20 حلقوں میں ووٹ کے ذریعے عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 500 سے زائد افراد فسادی افراد سے پنجاب پہنچ گئے۔ پرویز خٹک، اسد قیصر ،علی محمد خان اور مراد سعید ان فسادیوں کو شیلٹر دے رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے بھائیوں کو پنجاب کے بھائیوں سے لڑانے کا پلان ہے۔ حلقے سے باہر پولنگ ایجنٹ لگانے کی درخواست اسی سازش کا حصہ تھی۔ ڈسکہ الیکشن والی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کو سامنا کرنا پڑے گا۔ صاف،شفاف اور پر الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملکی آئین سے کھلواڑ بہت بڑا جرم ہے ، عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے ، کابینہ نے اجازت دی تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی، آئین پاکستان کے عوام کی مقدس امانت ہے، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کا برملا اظہار کیا گیا، عمران نیازی نے اپنے سیاسی مفادت کوبچانے کیلئے قومی مفاد کو داو پر لگا دیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور فراڈ کیا ، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کو برملا واضح کیا گیا ، اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ ان کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجے ، الیکشن کمیشن انہیں قانون کے مطابق نااہل قرار دے۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.