=پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جمع کرا دیے۔
عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہو کر مچلکے جمع کرائے جو منظور کرلیے گئے۔
ایڈووکیٹ حبیب کی جانب سے تینوں مقدمات میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔
عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے اور انہیں تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مقدمے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت میں لانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد جیمر والی گاڑی اور سیکیورٹی کی گاڑیاں زمان پارک پہنچی تھیں۔
__________________________________________________________________