عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ

0

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا سابق وزیرِ اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان فتنہ ہیں، انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روضۂ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا۔

’’6 افراد برطانیہ سے انیل مسرت، صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں آئے‘‘

انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کیا کبھی کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے، حالانکہ لوگ چاند رات کو لوگوں کو گلے لگاتے ہیں۔

’’سعودیہ نے کچھ لوگوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے‘‘

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجدِ نبوی ﷺ تک لے جانے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا، یہ پاگل انسان ہیں جو ایسے حرکتیں کرتے رہے ہیں، ان کی گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں۔

’’ شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟ جو شہری بھی کارروائی کے لیے آئے گا حکومت اس کی معاون ہوگی اور کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ نواز شریف کو غلط سزا ہوئی، ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی، نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلیں زیرِ سماعت ہیں۔

’’نواز شریف کی بریت یا سزا کا فیصلہ عدالت کریگی‘‘

وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کر کے انہیں علاج کے لیے باہر بھیجا تھا، پنجاب حکومت نے بعد میں سزا معطلی کا حکم واپس لیا تھا، نوازِ شریف کی سزا کی معطلی کا حکم دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کی بریت یا سزا کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی، سزا معطلی کا اختیار حکومت اور عدالت کے پاس ہے، نواز شریف نے واپسی کا فیصلہ اپنی صحت کے پیشِ نظر کرنا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

میری جان کو خطرہ ہے، 7 لوگ قتل کرنا چاہتے ہیں شیخ رشید

سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف پرچہ کٹ گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.