عمران خان کی مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں حاضری، پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ بھی عمران خان کے معترف

0

عمران خان کی مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں حاضری، پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ بھی عمران خان کے معترف

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کابینہ میں صوبائی وزیر ناصر حسین

شاہ بھی وزیراعظم عمران خان کے مدینہ منورہ کی مقدس دھرتی پر پاؤں رکھنے سے

پہلے جوتے اتارنے کے عمل کی تعریف کرنے لگے۔  اس حوالے سے رہنماء

پاکستان پیپلز پارٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری

کیا۔

اپنے ٹویٹ میں سید ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ ننگے پاؤں مقدس سرزمین پر حاضری

دینا ایک اعزاز ہے ، ہم تو مانگتے ہی اسی در سے ہیں اور یہ ہی در ہمارے لیے

مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے ، زندگی اگر سو دفعہ بھی یہ اعزاز بخشے تو میں در خاتم

النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہمیشہ ننگے پاؤں حاضری

دوں ، یہ عمل قابل تعریف ہے۔

عمران خان کی مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں حاضری، پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ بھی عمران خان کے معترف

این اے 249 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی پی پی کی جیت برقرار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.