عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو حیران کر دے گی: شیخ رشید

0

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم یہ موجودہ حکومت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔

__________________________________________________________________

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.