عمران خان کا کچھ دیر بعد لاہورہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

0

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج کچھ دیر بعد لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان 2 بجے کے بعد عدالت میں حفاظتی ضمانت کے لیے پیش ہوں گے۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی روانگی سے پہلے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی کال دے دی گئی ہے۔ذرائع پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارکن عمران خان کی عدالت روانگی کے وقت ان کے ہمراہ ہوں گے۔

__________________________________________________________________

پی ٹی آئی نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کردی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.